ابنا: پاکستان کے شہر سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظاہر شاہ کے انتخابی جلسے میں بم دھماکے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکا اس وقت کیا گیا جب ان کی گاڑی جلسہ گاہ میں داخل ہو رہی تھی۔ پولیس کے مطابق گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور صوبائی اسمبلی کے امید وار زمین شاہ کے بھائی ظاہر شاہ سمیت ۶ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔آج پاکستان میں 3 مختلف شہروں میں مختلف سایسی پارٹیوں کی انتخابی کو نشانہ بنایا گیا۔ ہنگو میں جے یو آئی ف کے امید وار مفتی سید جنان کی گاڑی بم دھماکے کی زد میں آئی اسی طرح لوئر دیر میں بھی بم دھماکہ کیا گیا جس میں سیاسی پارٹی کا انتخابی جلسہ متاثر ہوا۔مجموعی طور پر تین بم دھماکوں میں 40 سے زیادہ افراد جاں بحق اور 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔تین دن بعد ہونے والے انتخابات کی تیاریاں اور دہشت گردی دونوں عروج پر ہیں اور سیاسی ماہرین 11 مئی کو خونی انتخابات کا عندیہ پہلے ہی دے چکے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 مئی 2013 - 19:30
News ID: 416955
پاکستان کے شہر سوات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ظاہر شاہ کے انتخابی جلسے میں بم دھماکے سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہو گئے ہیں۔